راجر فیڈرر نے دبئی ٹینس چیمپین شپ جیت لی

اتوار 1 مارچ 2015 15:51

راجر فیڈرر نے دبئی ٹینس چیمپین شپ جیت لی

دبئی(اردو پوائنٹ۔تازہ ترین اخبار .1 مارچ 2015) سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر نے سربیا کے نواک جوکووچ کو شکست دے کر دبئی ٹینس چیمپین شپ کا ٹائٹل جیت لیا۔

(جاری ہے)

دبئی میں راجر فیڈرر اور نواک جوکووچ کے درمیان کھیلا گیا فائنل حیران کن طور پر یکطرفہ ثابت ہوا۔ راجر فیڈرر نے چھ تین اور سات پانچ سے کامیابی سمیٹ کر ٹائٹل جیت لیا ۔ یہ فیڈرر کی جوکووچ کے خلاف بیسویں کامیابی ہے۔ دوسری طرف چیک ری پبلک کی لوشیا سفارو۔وا نے قطر اوپن کا ٹائٹل جیت لیا ۔ انھوں نے فائنل میں وکٹوریا ازارینکا کو شکست دی

متعلقہ عنوان :