بھارت ورکنگ بائونڈری کی مسلسل خلاف ورزی کر رہا ہے :خواجہ آصف ،بھارت امن مذاکرات سے مخلص نہیں ، دفاعی بجٹ میں خطرناک حد تک اضافہ جنگی جنون کا ثبوت ہے :وزیر دفاع

اتوار 1 مارچ 2015 15:49

بھارت ورکنگ بائونڈری کی مسلسل خلاف ورزی کر رہا ہے :خواجہ آصف ،بھارت ..

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔1مارچ۔2015ء) بھارت پچھلے کئی ماہ سے ورکنگ باؤنڈی کی مسلسل خلاف ورزی کر رہا ہے ۔ وفاقی وزیر دفاع ، پانی و بجلی خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ بھارت کو مذاکرات کے لئے ورکنگ باؤنڈری پر درجہ حرارت کم کرنا ہو گا ۔ بھارت کے دفاعی بجٹ میں خطرناک حد تک اضافہ جنگی جنون کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔

(جاری ہے)

بھارت امن مذاکرات میں مخلص نہیں اور نہ ہی بھارت امن کو فروغ دینا چاہتا ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سیالکوٹ کے محلہ اراضی یعقوب میں ورکروں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ خواجہ محمد آصف نے مزید کہا کہ پیٹرول اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ صرف عوامی مفاد کے لئے نہیں کیا ۔ پیٹرول اور بجلی کی قیمتیں عوام کی خاطر نہیں بڑھائیں۔ حکومت عوام کو سہولیات اور بہتر معیار زندگی فراہم کرنا چاہتی ہے ۔