مٹھی سول ہسپتال میں زیر علاج تین بچے دم توڑ گئے  دو ماہ میں جاں بحق افراد کی تعداد 122ہوگئی

اتوار 1 مارچ 2015 15:46

تھرپارکر (اردو پوائنٹ۔تازہ ترین اخبار .1 مارچ 2015)مٹھی سول ہسپتال میں زیر علاج تین بچے دم توڑ گئے ہیں۔ دو ماہ میں غذائی قلت اور بیماری کے باعث بچوں سمیت ایک سو بائیس افراد زندگی کی بازی ہارچکے ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق تھرپارکر میں غذائی قلت اور بیماریوں کے باعث بچوں کی اموات کا سلسلہ نہ رک سکا۔ غذائی قلت، بیماریوں اورغربت نے تھرباسیوں کی زندگی مشکل بنا دی مٹھی ،چھاچھرو،اسلام کوٹ، ڈیپلو سمیت دیگرعلاقوں میں غذائی قلت کے ساتھ ساتھ بچوں کی بیماریوں میں بھی اضافہ ہوگیا مرنیوالے بچوں کا تعلق اسلام کوٹ ،ڈیپلو اور مٹھی کے نواحی گاؤں سے ہے۔