آنیوالے دنوں میں فلمی اسٹوڈیوز میں بھی رونق آئے گی‘ادکارہ ارم چوہدری

اتوار 1 مارچ 2015 15:28

لاہور(اردو پوائنٹ۔تازہ ترین اخبار .1 مارچ 2015 )اداکار ہ ارم چوہدری نے کہا ہے کہ فلم انڈسٹری سے وابستہ تمام لوگ محنت کر رہے ہیں آنے والے دنوں میں فلم انڈسٹری پاؤں پر کھڑی ہوجائے گی ۔

(جاری ہے)

آئی این پی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ارم چوہدری نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں آج کل فلم انڈسٹری مشکلات کا شکار ہے لیکن میں سمجھتی ہوں کہ پچھلے کچھ عرصے سے تمام فنکار محنت کے ساتھ کام کر رہے ہیں اور خصوصا نئی فلمیں بنائی جا رہی ہیں یقینا آنے والے دنوں میں پاکستان فلم انڈسٹری نہ صرف مضبوط ہو گی بلکہ پہلے کی طرح فلمی اسٹوڈیوز میں بھی رونق آئے گی ۔