سوننیا ں بٹ کی میکا سنگھسے ”مفت “میں ملاقات کی کوشش کامیاب نہ ہوسکیں

اتوار 1 مارچ 2015 15:28

لاہور(اردو پوائنٹ۔تازہ ترین اخبار .1 مارچ 2015)ماڈل سوننیا ں بٹ کی بھارتی گلوکار میکا سنگھ سے ”مفت “میں ملاقات کی کوشش کامیاب نہ ہوسکیں ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ماڈل سوننیاں بٹ مقامی ہوٹل میں بھارتی گلوکار میکا سنگھ کی شو میں پر فارمنس کے دوران ان سے ملاقات کیلئے پہنچ گئی اور انکو بتا یا گیا کہ شو کی ٹکٹ اس وقت15ہزار روپے کی ہے جس پر سوننیا ں بٹ نے بتایا کہ میرے پا س پیسے ہیں اور نہ ہی میں شو دیکھنا چاہتی ہوں مجھے صرف میکا سنگھ سے ملنا ہے جس پر انتظامیہ نے انکو ہال میں اجازت دینے سے انکار کر دیا اور سوننیاں بٹ مایوس ہی واپس آگئی ۔