Live Updates

میری خواہش ہے عمران خان میرے ہسپتال کا سنگ بنیاد رکھیں‘فلم سٹار میرا

دنیا کی کوئی طاقت مجھے ہسپتال کے منصوبے سے نہیں روک سکتی ‘کچھ لوگ میر ے نیک مقصد کے خلاف بھی سازشیں کر نے سے باز نہیں آرہے‘خصوصی گفتگو

اتوار 1 مارچ 2015 15:28

لاہور(اردو پوائنٹ۔تازہ ترین اخبار .1 مارچ 2015) فلم سٹار میرا نے کہا ہے کہ میری خواہش ہے عمران خان میرے ہسپتال کا سنگ بنیاد رکھیں ‘ دنیا کی کوئی طاقت مجھے ہسپتال کے منصوبے سے نہیں روک سکتی ‘کچھ لوگ میر ے نیک مقصد کے خلاف بھی سازشیں کر نے سے باز نہیں رہے ۔

(جاری ہے)

خصوصی گفتگو میں فلم سٹار میرا نے کہا کہ میری نیت نیک ہے اس لیے مجھے یقین ہے کہ میں ہسپتال کے منصوبے کو شروع کر نے میں ضرور کا میاب ہو جا ئیگا۔

ایک سوال کے جواب میں میرانے کہا کہ میں نے ہسپتال کے افتتاح کیلئے وزیر اعلی پنجاب اور چوہدری محمد سرور سے بطور گور نر ہسپتال کے افتتاح کیلئے درخواستیں کیں مگر وہ منظورنہیں ہو سکیں اوراب میری خواہش ہے کہ عمران خان میرے ہسپتال کا افتتاح کر ینگے جس کیلئے ان سے بہت جلد رابطہ کر ونگی ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :