میری شہر ت سے حسد کر نیوالیوں کے ہاتھوں کچھ نہیں آئیگا ‘فلم سٹار میگھا

اتوار 1 مارچ 2015 15:27

لاہور(اردو پوائنٹ۔تازہ ترین اخبار .1 مارچ 2015) فلم سٹار میگھانے کہا ہے کہ میری شہر ت سے حسد کر نیوالیوں کے ہاتھ میں کچھ نہیں آئیگا کیونکہ عزت صرف نصیب سے ملتی ہے‘نئی آنیوالی اداکارائیں محنت کر یں تو وہ شوبز میں مقام حاصل کر سکتیں ہیں ۔

(جاری ہے)

آئی این پی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے فلم سٹار میگھا نے کہا کہ میں جب سے شوبز میں آئی ہوں فحاشی اورعر یانی کا سہار ا لینے کی بجائے ہمیشہ میعاری اور منفرد پر فارمنس سے فلموں اور سٹیج میں کا میابیاں حاصل کیں مگر کچھ ادکارائیں میر ی کا میابیوں سے کچھ سیکھنے کی بجائے حسد کرتی ہے اور وہ اپنی پر فارمنس کو بہتر بنانے کی بجائے صرف ڈنگ ٹپاؤ پا لیسی سے کام کر رہی ہیں انکو معلوم ہو نا چاہیے کہ مقام حسد سے نہیں صرف محنت سے ہی ملتا ہے ۔