پنجاب اسمبلی کا اجلاس دو روز کے وقفے کے بعد( کل) دوپہر دو بجے شروع ہوگا

اتوار 1 مارچ 2015 15:20

لاہور( اردو پوائنٹ۔تازہ ترین اخبار .1 مارچ 2015) پنجاب اسمبلی کا اجلاس دو روز کے وقفے کے بعدکل( پیر)دوپہر دو بجے شروع ہوگا ۔ اجلاس کی صدارت قائمقام اسپیکر سردار شیر علی گورچانی کریں گے ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں معمول کی کارروائی نمٹانے کے علاوہ گنے کے کاشتکاروں کی شکایات سمیت خوراک اور زراعت کے حوالے سے عام بحث کی جائے گی ۔