وزیراعلیٰ ہیلتھ روڈمیپ کے تحت انقلابی اقدامات کا آغاز ہوگیا‘ خواجہ سلمان رفیق
بنیادی مراکز صحت، ڈسٹرکٹ و تحصیل ہسپتالوں کو 100فیصد فنکشنل کر دیاجائے گا‘ مشیر صحت وزیر اعلیٰ پنجاب
اتوار 1 مارچ 2015 15:20
لاہور( اردو پوائنٹ۔تازہ ترین اخبار .1 مارچ 2015 ) وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی خصوصی ہدایات پر صوبے میں صحت کی معیاری سہولیات کی فراہمی کے جامع پروگرام پنجاب ہیلتھ کیئر ریفارمرز روڈ میپ پر عملدرآمد شروع کر دیا گیاہے،اس پروگرام کے تحت مریضو ں کو اعلی معیار کی طبی سہولیات کی فراہمی ، ڈاکٹروں کو ان کے ڈیوٹی کے مقامات کی مناسبت سے تنخواہوں کی ادائیگی، ڈاکٹروں کی تقرری ،ہسپتالوں اور مراکز صحت کی حالت اورڈاکٹروں کی حاضری یقینی بنانے ، ادویات ،آلات و مشینری کی فراہمی سمیت متعدد دیگر اقدامات شامل ہیں۔
مشیرصحت پنجا ب خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت منعقد ہونے والے خصوصی اجلاس میں صوبے میں وزیراعلی پنجاب کے صحت عامہ کے اس خصوصی پروگرام پراب تک ہونے والی پیش رفت ، وزیراعلی کی طرف سے جاری ہونے والی ہدایات ،مختلف امور کے بارے میں مقررہ اہداف اوران کی تکمیل کے لئے معینہ مدت کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔(جاری ہے)
اجلاس میں پارلیمانی سیکرٹری صحت خواجہ عمران نذیر، ڈی جی ہیلتھ سروسزپنجاب ڈاکٹر زاہد پرویز سیکرٹری صحت جواد رفیق ، کمشنر راولپنڈی ڈویژن زاہد سعید، ڈی سی او راولپنڈی ساجد ظفر ڈال،پرنسپل راولپنڈی میڈیکل کالج پروفیسر محمد عمر، راولپنڈ ی ،اٹک ، جہلم ، چکوال کے ڈی سی اوز، ای ڈی اوزہیلتھ اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹس نے شرکت کی۔
خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ تحفظ صحت عامہ کے اس پروگرام میں تمام بنیادی ضروریات کو ملحوظ خاطر رکھا گیا ہے اور وزیر اعلی پنجاب نے اعلی سطح پر ماہرین کی آرا ، زمینی حقائق اور طبی ضروریات کے ساتھ ساتھ مراکز صحت کے جغرافیائی حالات اور دور دراز مقامات پر واقع ہونے کی وجہ سے ڈاکٹروں کے لئے خصوصی مراعات کے پیکجز کی منظوری دی ہے اور ان عوامل کے سدباب کے اقدامات کو بھی مدنظر رکھ کر پالیسی ترتیب دی گئی جن کی وجہ سے بعض دشوار گزار علاقوں میں ماضی میں ڈاکٹروں خصوصاً سپیشلسٹ ڈاکٹروں کی تعیناتی عمل میں نہیں لائی جا سکی۔ صوبائی سیکرٹری صحت جواد رفیق ملک نے کہا کہ چیف منسٹر روڈ میپ برائے پرائمری ہیلتھ کیئر میں بنیادی مراکز صحت کو مکمل طور پر فنکشنل کرنے ، ڈسٹرکٹ اینڈ تحصیل ہسپتالوں میں سپیشلسٹ ڈاکٹروں کی تعیناتی ، ادویات کی فراہمی ، آلات کی درستگی اور ڈاکٹروں کی خالی آسامیوں پر تقرری کے لئے گائیڈ لائنز پر عملدآمد کو تیز کرنے کے لئے خصوصی اقدامات اٹھائے گئے ہیں اور ضلعی و ڈویژنل انتظامی سربراہوں اور ہیلتھ افسران کی نگرانی میں تقرریوں ، خریداری اور تعمیراتی کاموں کی بلا تاخیر تکمیل کے لئے اختیارات نچلی سطح پر منتقل کئے گئے ہیں اور مختلف سطح پر ہیلتھ کمیٹیاں بھی تشکیل دی گئی ہیں۔کمشنر راولپنڈی نے ڈویژن کے ڈی سی اوز اور ای ڈی اوز ہیلتھ سے کہاکہ وہ اپنے اضلاع میں تمام ضروری اقدامات بروقت اٹھا کر صحت کے شعبے میں بہتری کی کاوشوں کو کامیاب بنائیں۔ اجلا س کے دوران ڈینگی ، خسرہ اور پولیو پر قابو پانے کیلئے اٹھائے جانے والے اقدامات پر غور کیا گیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کا امکان
-
بحیرہ احمر میں جبوتی کے ساحل کے قریب 77 افراد کو لے جانے والی کشتی الٹ گئی 23 افراد ہلاک جبکہ21 لاپتہ ہیں.اقوام متحدہ
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے دوران پاک ایران گیس پائپ لائن کا تذکرہ سامنے نہیں آسکا
-
نواز شریف نے قمر باجوہ کو مدت ملازمت میں دوسری توسیع کی یقین دہانی کرائی تھی
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
-
اٹک ریفائنری بند ہونے کے دہانے پر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.