حقیقی فنکار کبھی غیر مہذب الفاظ ادا نہیں کرتا، ہمیشہ اچھی اور معیاری کامیڈی کی ہے ‘ کامیڈین امانت چن

اصلاحی کامیڈی ڈرامہ تھیٹر کی بقاء کیلئے نا گزیر ہے ،دو معنی جملوں اور غیر اخلاقی رقص کے سخت خلاف ہوں

اتوار 1 مارچ 2015 15:09

لاہور ( اردو پوائنٹ۔تازہ ترین اخبار .1 مارچ 2015) تھیٹر کے نامور اداکار امانت چن نے کہا ہے کہ میں نے 30سالہ فنی کیریئر میں ہمیشہ اچھی اور معیاری کامیڈی کی ہے ،بڑے فنکار کے کام بھی بڑے ہی ہوتے ہیں اورہمیں ایسا کوئی فعل سرانجام نہیں دینا چاہیے جس سے معاشرے میں بیگاڑپیدا ہو ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں امانت چن نے کہا کہ اصلاحی کامیڈی ڈرامہ تھیٹر کی بقاء کے لئے ناگزیر ہے ، میں ذاتی طور پر دو معنی جملوں اور غیر اخلاقی رقص کے سخت خلاف ہوں کیونکہ حقیقی فنکار کبھی غیر مہذب الفاظ ادا نہیں کرتا ۔

انہوں نے کہا کہ شائقین ڈرامہ کو فنکاری اور مداری میں تمیز کرنی ہو گی ، تھیٹر ایک لائیو کام ہے جس میں پرفارمنس کے دوران الفاظ کا چناؤ بڑی احتیاط سے کرنا ہوتا ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ معیاری سکرپٹ اور خوبصورت سیٹ ڈرامہ کو کامیابی دلانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے ۔