اداکارہ میرا کا سماجی میدان میں عبدالستار ایدھی جیسامقام حاصل کرنے کی خواہش کا اظہار

نادار اور غریب لوگوں کیلئے ہسپتال کا قیام میرا خواب ہے ،ٹرسٹ ہسپتال بنا کر ہی دم لوں گی‘ نامور اداکارہ

اتوار 1 مارچ 2015 15:09

اداکارہ میرا کا سماجی میدان میں عبدالستار ایدھی جیسامقام حاصل کرنے ..

لاہور ( اردو پوائنٹ۔تازہ ترین اخبار .1 مارچ 2015) نامور اداکارہ میرا نے سماجی میدان میں عبدالستار ایدھی جیسامقام حاصل کرنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کے لئے دن رات محنت کر رہی ہوں ۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ نادار اور غریب لوگوں کے لئے ہسپتال کا قیام میرا خواب ہے اور انشاء اللہ ٹرسٹ ہسپتال بنا کر ہی دم لوں گی ۔

(جاری ہے)

پاکستان میں غریب لوگ علاج نہ ہونے کی وجہ سے ایڑیاں رگڑ رگڑ کر دم توڑ جاتے ہیں اس لیے میرا مشن ہے کہ ایسا ٹرسٹ بناؤں جہاں غریب کو علاج معالجے کی مفت اور معیاری سہولیات فراہم ہو سکیں ۔

اداکارہ میرا نے کہا کہ اس عظیم مقصد کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے بہت جلد ڈور ٹو ڈور مہم شروع کروں گی اور اسکے لئے ہر خاص و عام کو آگے آنا ہو گا تاکہ ہسپتال کی تعمیر جلد از جلد ممکن ہو سکے ۔