عامر خان اب ایڈورٹائزمنٹ کی دنیا میں ریکارڈ بنائیں گے

عامر خان کو ایک نجی بھارتی کمپنی نے اشتہار کے لیے 2کروڑ روپے آفر کر دی

اتوار 1 مارچ 2015 14:43

ممبئی(اردو پوائنٹ۔تازہ ترین اخبار .1 مارچ 2015) بالی ووڈ مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان باکس آفس کے تمام ریکارڈ توڑنے کے بعد اب ایڈورٹائزمنٹ کی دنیا میں بھی نیا ریکارڈ بنائیں گے۔عامر خان کو ایک نجی بھارتی کمپنی نے اشتہار کے لیے 2کروڑ روپے آفر کر دی۔

(جاری ہے)

بالی ووڈ کے مہنگے ترین اداکاروں میں شمار ہونے والے عامر خان آجکل بھارت میں ایڈورٹائزنگ کمپنیوں کی پہلی چوائس ہیں۔فلم ” پی کے“ کی ریکارڈ ساز کامیابی کے بعد اب وہ ایک نجی کمپنی سے اشتہار کے لیے 2کروڑ روپے لیں گے۔ اشتہار کی خاص بات یہ ہو گی کہ اشتہار میں ان کی اہلیہ کرن راو بھی نظر آئیں گی‘ اس سے قبل بالی وڈ کی کئی جوڑے اشتہارات میں اکٹھے کام کر چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :