پاپ سنگر جسٹن بیبر21برس کے ہو گئے

اکثر اپنے متنازعہ کاموں کی وجہ سے مقدمات کی زد میں آئے رہتے ہیں

اتوار 1 مارچ 2015 14:41

ٹورنٹو(اردو پوائنٹ۔تازہ ترین اخبار .1 مارچ 2015)کم عمری میں ہی شہریت کی بلندیوں کو چھونے والے کینیڈین پاپ سنگر جسٹن بیبر اپنی 21ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

جسٹن بیبر یکم مارچ1994ء میں کینیڈا میں پیدا ہوئے اور 2008میں اس وقت منظر عام پر آئے جب انہوں نے اپنی ایک ویڈیو یو ٹیوب پر اپ لوڈ کی جسے لاکھوں افراد نے دیکھا جس کے بعد جسٹن دیکھتے ہی دیکھتے شہرت کی بلندیوں کو چھونے لگے۔ جسٹن بیبر خوبصورت شکل و صورت اور آواز کے مالک ہیں اور مغرب میں نوجوان نسل کے پسندیدہ ترین گلوکاروں میں سے ایک ہیں۔ لیکن اکثر اپنے متنازعہ کاموں کی وجہ سے مقدمات کی زد میں آئے رہتے ہیں۔