جونی ڈیپ نے 15 اور جیسل بنڈچنن نے 14 برس کی عمر میں سکول چھوڑا

انگریزی فلمیں دیکھنے والا کوئی شخص ایسا نہیں ہے جو جونی ڈیپ کو نہ جانتا ہو

اتوار 1 مارچ 2015 14:39

لندن (اردو پوائنٹ۔تازہ ترین اخبار .1 مارچ 2015)معروف اداکار جونی ڈیپ نے 15 اور ٹاپ ماڈل جیسل بنڈچنن نے 14 برس کی عمر میں سکول چھوڑا-ہالی ووڈ کے معروف اداکار جونی ڈیپ نے بھی اْس وقت ہائی اسکول سے فرار اختیار کرلی جب وہ 15 برس کے تھے، ایک ہفتے بعد جب وہ واپس آئے تو ان کے ڈین نے انھیں اسکول سے جانے اور اپنے خواب کے پیچھے بھاگنے کا کہا اور اب انگریزی فلمیں دیکھنے والا کوئی شخص ایسا نہیں ہے جو جونی ڈیپ کو نہ جانتا ہو۔

(جاری ہے)

دنیا میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی ٹاپ ماڈل جیسل بنڈچنن نے 14 برس کی عمر میں اسکول چھوڑ دیا تھا۔ ان کی زندگی میں اہم موڑ اس وقت آیا جب ایک ماڈلنگ کمپنی نے انھیں ایک فوڈ کورٹ میں دیکھا اور ماڈلنگ کی پیشکش کی اور اس کے بعد انھیں کبھی تعلیم مکمل کرنے کا موقع ہی نہیں ملا۔