میرا ہدف اس سال لٹریچر میں گریجویشن کرنا ہے‘ سونم کپور

ارجن کپوربھی کم تعلیم یافتہ ہیں جنہیں بس کنڈیکٹر کی ملازمت بھی نہیں ملی تھی عالیہ بھٹ بھی تعلیم ادھوری چھوڑ کر بالی ووڈ میں کود پڑیں اور تعلیم نہ حاصل کرسکیں

اتوار 1 مارچ 2015 14:39

ممبئی (اردو پوائنٹ۔تازہ ترین اخبار .1 مارچ 2015) بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور نے کہا ہے کہ مجھے سب سے زیادہ دکھ گریجویشن مکمل نہ کرنے کا ہے-میری زندگی کا اگلا حدف اس سال لٹریچر میں گریجویشن کرنا ہے۔سونم کپور نے تو اس بات کا اعتراف کرلیا لیکن بہت سے ایسے اسٹارز بھی ہیں، جنہوں نے بڑی اسکرین کے پردے پر جگمگانے کے لیے کتابوں کو دھوکا دیا ۔ یہاں ہم ایسے ہی کچھ اسٹارز کا ذکر کریں گے۔

سونم کے کزن ارجن کپور بھی بولی وڈ کے وہ اداکار ہیں جنھوں نے اپنی گرجویشن مکمل نہیں کی۔

(جاری ہے)

ارجن کے بارے میں یہ لطیفہ مشہور ہے کہ انھیں مطلوبہ تعلیمی قابلیت نہ ہونے کے باعث بس کنڈیکٹر کی ملازمت بھی نہیں ملی تھی۔ مذاق سے ہٹ کر یہاں ایسی بہت سی سلیبرٹیز ہیں جنھوں نے دنیا کو تو اپنا معترف کر رکھا ہے، لیکن ان کے پاس ڈگریاں نہیں ہیں۔اسکول کی تعلیم ختم کرنے کے بعد مزید تعلیم حاصل کرنے کا ارادہ ترک کرکے عالیہ بھٹ بولی وڈ فتح کرنے نکل پڑیں اور چار سال میں ڈگری حاصل کرنے کے بجائے انھوں نے وقت کا دانشمندی سے استعمال کیا۔ اب ان کے کریڈٹ پر تین فلمیں بھی ہیں اور اچھا خاصا پیسہ بھی، ہاں لیکن ڈگری نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :