زیارت ، قلات میں برفباری ، درجہ حرارت نقطہ انجماد سے گر گیا، شمالی بلوچستان کے علاقے شدید سردی کی لپیٹ میں ، آئندہ چوبیس گھنٹوں میں مزید بارش کا امکان

اتوار 1 مارچ 2015 13:57

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم مارچ۔2015ء) زیارت قلات اور کوئٹہ سمیت شمالی بلوچستان شدید سردی، درجہ حرارت نقطہ انجماد سے گر گیا۔ زیارت میں برفباری، کوئٹہ اور خضدارمیں بارش ہوئی۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق زیارت میں کم ازکم درجہ حرارت منفی 7، قلات میں منفی 5 ،کوئٹہ میں 1.5 ، لسبیلہ میں 5،خضدار میں 6،پنجگور میں 1، گوادر میں 10،جیونی میں 11،پسنی میں 12 ،اور تربت میں 17 درجے سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ، زیارت اور گرد و نواح میں برف باری ہوئی ۔ خضدار میں 6 ملی میٹر کے علاوہ کوئٹہ میں بھی بارش ریکارڈ کی گئی ۔ اگلے 24 گھنٹوں کے دوران مزید ہلکی بارش کا امکان ہے۔