جیکب آباد پولیس کی کارروائی کے دوران سات ہزار لیٹر شراب برآمد، پانچ ملزموں کو گرفتار کر لیا گیا ، تین مسروقہ موٹر سائیکلیں اور دیگر سامان بھی قبضے میں لے لیا گیا

اتوار 1 مارچ 2015 13:54

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم مارچ۔2015ء) جیکب آباد گاوٴں عثمان جکھرانی میں پولیس کی کارروائی ، پانچ ملزم گرفتار ، ملزمان کے قبضے سے سات ہزار لیٹر زہر آلودہ کچی شراب و دیگر سامان برآمد ، مقدمہ درج ، ملزمان کو عدالت میں پیش کیا جائیگا۔

(جاری ہے)

جیکب آباد صدر پولیس کا منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاوٴن ، صبح سویرے گاوٴں عثمان خان جکھرانی میں چھاپہ ، محمد عثمان جکھرانی سمیت پانچ ملزم گرفتار ، گرفتار ملزمان کے قبضے سے سات ہزار لیٹر زہر آلودہ کچی شراب برآمد۔پولیس کے مطابق تین مسروقہ موٹر سائیکلیں اور شراب کی تیاری میں استعمال ہونے والا دیگر سامان بھی بھاری مقدار میں برآمد کرلیا ہے۔ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر کے عدالت پیش کیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :