پشاور ،تجاوزات کے خلاف آپریشن میں 13 دکانیں مسمار

اتوار 1 مارچ 2015 13:44

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم مارچ۔2015ء) ضلعی انتظامیہ نے پشاور کے مختلف علاقوں میں تجاوزات کے خلاف آپریشن میں 13 دکانیں مسمار کردیں۔

(جاری ہے)

ضلعی انتظامیہ نے رات گئے گھنٹہ گھر، ریتی بازار، اندر شہر اور مینا بازار میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا۔ جس میں بھاری مشینری کا بھی استعمال کیاگیا۔ آپریشن کے دوران 13 دکانیں اور درجنوں دکانوں کے آگے پڑی تجاوزات کوختم کیاگیا۔ اس موقع پر میونسپل کارپوریشن پشاورکے عہدیدار اور پولیس کی بھاری نفری موجود تھی۔

متعلقہ عنوان :