مغرب سے داخل ہونے والی ہواوٴں سے ملک بھر میں بارش کانیا سلسلہ شروع ،لاہور اور اسلام آباد سمیت کئی شہروں میں وقفے وقفے سے بوندا باندی کا سلسلہ جاری ، جاتی سردی واپس لوٹ آئی، دلفریب موسم نے شہریوں کی چھٹی کا لطف دوبالا کر دیا، آسمان سے گرتی بوندوں نے شہر اقتدار کے ہر منظر کو نکھار دیا، حالیہ بارشوں کا سلسلہ (منگل ) تک جاری رہنے کا امکان ہے،پہاڑوں پر برفباری کی ہوگی ،ہزارہ ، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بھی موسلا دھار بارش اور کہیں کہیں ژالہ باری ہوگی،محکمہ موسمیات

اتوار 1 مارچ 2015 13:42

اسلام آباد /لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم مارچ۔2015ء) مغرب سے داخل ہونے والی ہواوٴں سے ملک بھر میں بارش کانیا سلسلہ شروع ہوگیا،لاہور اور اسلام آباد سمیت کئی شہروں میں وقفے وقفے سے بوندا باندی کا سلسلہ جاری ، جاتی سردی واپس لوٹ آئی، دلفریب موسم نے شہریوں کی چھٹی کا لطف دوبالا کر دیا، آسمان سے گرتی بوندوں نے شہر اقتدار کے ہر منظر کو نکھار دیا، محکمہ موسمیات نے کہا کہ حالیہ بارشوں کا سلسلہ منگل تک جاری رہنے کا امکان ہے،پہاڑوں پر برفباری کی ہوگی ،ہزارہ ، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بھی موسلا دھار بارش اور کہیں کہیں ژالہ باری ہوگی۔

موسم نے لی انگڑائی ، جاتی سردی واپس لوٹ آئی۔ لاہور اور اسلام آباد سمیت کئی شہروں میں وقفے وقفے سے بوندا باندی کا سلسلہ جاری رہا۔

(جاری ہے)

دلفریب موسم نے شہریوں کی چھٹی کا لطف دوبالا کر دیا۔ ملک بھر میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہوگیا ، جاتی سردی واپس لوٹ آئی۔ اسلام آباد ، راولپنڈی اور گرد و نواح میں وقفے وقفے سے رم جھم کا سلسلہ جاری رہا۔ آسمان سے گرتی بوندوں نے شہر اقتدار کے ہر منظر کو نکھار دیا۔

بارش کے ساتھ ٹھنڈی ہوا نے موسم کو اور بھی حسین بنا دیا۔ لاہور ، سرگودھا ، فیصل آباد ، گوجرانوالہ سمیت بالائی پنجاب کی فضاوٴں پر بھی کالی گھٹاوٴں کا راج رہا۔ وقفے وقفے سے بوندا باندی نے خنکی میں اضافہ کر دیا۔ ملتان میں بھی ہلکی بارش سے درجہ حرارت میں کمی آئی ہے ، خوبصورت موسم نے چھٹی کا لطف دوبالا کر دیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق حالیہ بارشوں کا سلسلہ منگل تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی بھی کی گئی ۔ ہزارہ ، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بھی موسلا دھار بارش اور کہیں کہیں ژالہ باری ہوگی۔ مکران ، حیدر آباد ، اور میر پور خاص میں بھی رم جھم کا امکان ہے۔