تھر میں سندھ حکومت کی نااہلی کے باعث مزید 3 ننھی کلیاں بن کھلے مرجھا گئیں، 29 روز میں غذائی قلت اور بنیادی صحت کی سہولیات کی عدم فراہمی کے باعث ہلاکتیں 48 ہوگئی

اتوار 1 مارچ 2015 13:37

مٹھی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم مارچ۔2015ء) تھر میں سندھ حکومت کی نااہلی کے باعث مزید 3 ننھی کلیاں غذائی قلت اور بنیادی صحت کی سہولیات کی عدم فراہمی کا شکار ہوکر بن کھلے مرجھا گئیں۔

(جاری ہے)

تھر کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر مٹھی کے سول ہسپتال میں 3 نومولود انتقال کرگئے، زندگی کی بازی ہارنے والے بچوں کا تعلق اسلام کوٹ، ڈیپلو اور مٹھی سے ہے۔ گزشتہ 29 روز میں غذائی قلت اور بنیادی صحت کی سہولیات کی عدم فراہمی کے باعث انتقال کرنے والے بچوں کی تعداد 48 ہوگئی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ 3 برسوں سے تھر میں قحط ، غربت اور بنیادی صحت کے سہولیات کی عدم فراہمی کے باعث اب تک سیکڑوں افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :