پاکستانی نژاد امریکی کوقتل کرنے میں ملوث سفید فام شخص پر الزام عائدکردیاگیا

اتوار 1 مارچ 2015 13:37

پاکستانی نژاد امریکی کوقتل کرنے میں ملوث سفید فام شخص پر الزام عائدکردیاگیا

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم مارچ۔2015ء)امریکی ریاست کینٹکی میں پاکستانی نژاد امریکی کوقتل کرنے میں ملوث سفید فام شخص پر الزام عائدکردیاگیا ۔ مختاراحمدکے قاتل کادعویٰ ہے کہ وہ امریکی بحریہ کاسابق ملازم ہے۔امریکامیں سفیدفام مک کولم کے ہاتھوں پاکستانی نژاد مختاراحمد کے قتل پرمسلم کمیونٹی شدیدصدمے سے دوچار ہوگئی ۔

(جاری ہے)

43 برس کے میک کولم پرالزام ہے کہ اس نے لوئی ول کی انٹراسٹیٹ سیونٹی ون شاہ راہ پر مختاراحمدکواس وقت فائرنگ کانشانہ بنایا جب وہ علیحدہ لین میں اپنی بیٹی کواسکول چھوڑکرلوٹ رہاتھا۔ اچانک حملے کانشانہ 41برس کامختارموقع پرہی جاں بحق ہوگیا۔پولیس نے بدھ کوپیش آئے ۔اس واقعہ کے بعد فرارملزم کو3 گھنٹے ہی میں گرفتارکرلیاتاہم دعویٰ کیا ہے کہ 3 کمسنوں کے والدمختاراحمد کامک کولم سے کوئی تعلق نہیں تھااوریہ واقعہ سڑک پربظاہر اشتعال انگیزی کانتیجہ ہے۔