تربت : دشت میں مسلح افراد کی فائرنگ،خاتون اور بیٹاجاں بحق

اتوار 1 مارچ 2015 13:29

تربت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔1مارچ۔2015ء) تربت کےعلاقے دشت میں مسلح افراد نےمکان میں گھس کر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں خاتون اور بیٹاجاں بحق ہوگئے۔

(جاری ہے)

لیویز ذرائع کے مطابق واقع دشت کے علاقے بل شکرو میں پیش آیا جہاں نامعلوم مسلح افراد نے گھر میں گھس کر جدید اسلحہ سے فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں خاتون اور اس کا بیٹا موقع پر جاں بحق ہوگئے۔ مسلح افرادمکان سےفائرنگ کے بعدخاتون کے دوسرے بیٹےکو اغواء کرکے ا اپنے ساتھ لے گئے۔ فائرنگ کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے تاہم مقامی انتظامیہ واقعہ کی تحقیقات کررہی ہے۔

متعلقہ عنوان :