ورلڈ کپ 2015میں پاکستانی ٹیم نے پچاس اوورکھیل کر اپنا ہی ریکارڈ توڑ دیا

اتوار 1 مارچ 2015 13:08

ورلڈ کپ 2015میں پاکستانی ٹیم نے پچاس اوورکھیل کر اپنا ہی ریکارڈ توڑ دیا

برسین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔1مارچ۔2015ء)شاہینوں نے ورلڈ کپ 2015میں زمبابوے کیخلاف میچ میں پورے پچاس اوور کھیل کر اپنا ہی ریکارڈ توڑ دیاہے ۔تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کی پچھلے دونوں میچوں میں کارکردگی قابل تعریف نہیں رہی اور نہ ہی قومی ٹیم کسی میچ میں پورے پچاس اوورز کھیلنے میں کامیاب ہو سکی لیکن آج کے میچ میں قومی ٹیم نے زمبابوے کیخلاف پورے پچا س اوورز کھیل کر قسم توڑ دی ہے ۔

(جاری ہے)

کپتان مصباالحق نے اچھی اننگ کھیلتے ہوئے 73رنز بنائے لیکن وہاب ریاض بھی پیچھے نہ رہے اور انہوںنے بھی اچھی کارکردگی دکھاتے ہوئے 54رنز کی ناقابل شکست اننگ کھیلی اور ون ڈے کیرئیرکی پہلی ففٹی بنانے میں کامیاب ہوئے ۔واضح رہے کہ قومی ٹیم بھارت کیخلاف میچ میں 47اوورز میں 224رنز بنانے میں ہی کامیاب ہو سکی تھی لیکن 50اوورز نہیں کھیل سکی اسی طرح ویسٹ انڈیز کیخلاف دوسرے میچ میں بھی پچاس اوورز کھیلنے میں کامیاب نہ ہوسکی اور 39اوورز میں 160رنز بنا کر پوری ٹیم پولین لوٹ گئی۔