لمبی پلکوں کا راز۔ یوکرین کے ایک شخص کے پاس

اتوار 1 مارچ 2015 13:01

لمبی پلکوں کا راز۔ یوکرین کے ایک شخص کے پاس

یوکرین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔1مارچ۔2015ء)کیف، یوکرین سے تعلق رکھنے والے 58 سالہ والیری سماگلی کا خیال ہے کہ اس کی پلکیں دنیا میں سب سے بڑی پلکیں ہے۔ اپنی لمبی پلکوں کا راز وہ مخصوص خوراک کو بتاتا ہے۔والیری کا کہنا ہے کہ جب اس نے مخصوص خوراک کھانا شروع کی تو اس کی پلکیں تیزی سے بڑھنا شروع ہو گئی۔وہ اپنی مخصوص خوراک پر مبنی پروڈکٹ مارکیٹ میں لانے کی سوچ رہا ہے ، اس لیے وہ اسے خفیہ رکھنا چاہتا ہے۔

(جاری ہے)

والیری کا کہنا ہے گلیوں اور سٹرکوں پر عورتیں اسے روک کر اس سے لمبی پلکوں کا راز پوچھتی ہے، اس کی پلکوں کو ہاتھ سے چیک کرتی ہے کہ کہیں وہ نقلی تو نہیں۔ اس وقت والیری کی پلکوں کی لمبائی 3 سنٹی میٹر ہے۔والیری کا ارادہ ہے کہ وہ لمبی پلکوں کا ورلڈ ریکارڈ بنائے۔ اس وقت سب سے لمبی پلکوں کا ورلڈ ریکار ڈ امریکا کے سٹیورٹ ملر کے پاس ہے ۔ 2007 میں سٹیورٹ کی صرف بائیں پلک 6.99 سنٹی میٹر (2.75 انچ)تھی۔والیری کا کہنا ہے کہ ایک دفعہ ورلڈ ریکارڈ بنانے کے بعد وہ اپنی پلکیں کٹوا دے گا۔