دس سالہ سعودی بچے نے جان پر کھیل کر گھر والوں کی زندگی بچا لی

اتوار 1 مارچ 2015 13:01

دس سالہ سعودی بچے نے جان پر کھیل کر گھر والوں کی زندگی بچا لی

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔1مارچ۔2015ء) 10 سالہ سعودی بچے نے خود آگ میں جھلس کر گھروالوں کی جان بچا لی۔ عربی اخبار سبق کے مطابق سعودی عرب کے جنوب مغربی شہر قریات میں 10 سالہ بچے نے سٹوو جلانے کے لیے اس میں مٹی کا تیل ڈالا۔ تیل ڈالنے کے بعد اس نے نے جیسے ہی اسے آگ دکھائی تو آگ پورے سٹوو میں بھڑک اٹھی۔

(جاری ہے)

کمرے میں موجود آگ پکڑنے والی اشیاء اور گھروالوں کو موجودگی کے باعث، خطرے کا احساس کر کے لڑکے نے جلتے ہوئے سٹوو کو اٹھایا اور جا کر ٹوائلٹ میں پھینک دیا۔

جلتے ہوئے سٹووکولڑکے کی بہنوں اور ملازمہ نے پانی ڈال کر بجھایا۔ پوری طرح جھلسے ہوئے لڑکے کو ہسپتال پہنچایا گیا جہاں اہل علاقہ اور سول ڈیفنس کے ڈائریکٹر نے آکر نہ صرف لڑکے کی عیادت کی بلکہ اس کی بہادری کی بھی تعریف کی۔

متعلقہ عنوان :