اریبہ قتل کیس،ملزموں کا جرم تسلیم کرنے سے انکار ،ملزم تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

اتوار 1 مارچ 2015 12:12

اریبہ قتل کیس،ملزموں کا جرم تسلیم کرنے سے انکار ،ملزم تین روزہ جسمانی ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔1مارچ۔2015ء) عدالت نے اریبہ قتل کیس کے تینوں ملزموں کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق پولیس نے اریبہ قتل کیس میں ملوث تینوں ملزمان کو ڈیوٹی مجسٹریٹ بشریٰ انور کی عدالت میں پیش کیا جہاں ملزم ذیشان اور ملزم فاروق نے جرم تسلیم کرنے سے انکار کیا جس پر پولیس کی جانب سے عدالت میں ملزموں کے سات روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی ۔

عدالت نے تین روزہ ریمانڈ کی استدعا منظور کرتے ہوئے ملزمان کو پولیس کے حوالے کردیا اور کیس کی سماعت ملتوی کردی۔کیس کی سماعت کے دوران ملزم طوبیٰ نے بیان دیا کہ دونوں ملزمان نے قتل میں اس کا ساتھ دیا اورملزم ذیشان نے اسے زہر کی بوتل بھی لا کر دی تھی ، ان کے علاوہ کسی نے بھی ان کاساتھ نہیں دیا لیکن ملزم ذیشان نے جرم تسلیم کرنے سے انکار کرتے ہوئے موقف اپنایا کہ اس نے قتل میں ملزمہ کاساتھ نہیں دیا اور طوبیٰ کو ادویات ایک سال پہلے دیں تھیں۔

(جاری ہے)

اس سے متعلق ڈی ایس پی کا کہناہے کہ جسمانی ریمانڈ اس لیے لیاہے کہ کیونکہ ابھی کچھ تفتیش باقی ہے کیونکہ دوران تفیش ایک اور قتل کا انکشاف ہو اہے جس کی تفتیش ابھی باقی ہے جس کو مدنظر رکھتے ہوئے عدالت سے مزید سات رو ز کی جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جس پر عدالت نے تین روزہ ریمانڈ کی منظوری دی ہے ۔

متعلقہ عنوان :