ورلڈکپ 2015ء، زمبابوے کے خلاف پاکستان کے 177رنز پر 6 وکٹیں گر گئیں

اتوار 1 مارچ 2015 11:45

ورلڈکپ 2015ء، زمبابوے کے خلاف پاکستان کے 177رنز پر 6 وکٹیں گر گئیں

برسبین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔1مارچ۔2015ء) ورلڈ کپ 2015ءمیں بھارت اور ویسٹ انڈیز کی طرح زمبابوے کے خلاف بھی پاکستان کی بیٹنگ لائن لڑکھڑاگئی ہے اور اپنی سالگرہ کے دن بھی شاہدآفریدی پاکستانی شائقین کرکٹ کو خوشخبری نہ دے سکے ، پہلی ہی بال پر پویلین لوٹ گئے ، قومی ٹیم نے اب 42 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر177رنز بنالیے ہیں۔ پاکستان کو پہلا نقصان ا س وقت ا ٹھانا پڑا جب ناصر جمشید 9 گیندو ں پر ایک رنز بنا کر 1.6اوورز میں چترا کی بال پر کیچ آﺅ ٹ ہوگئے۔

سیلفی بنانے کے شوقین احمد شہزاد بھی نہ چل سکے اور 3.5اوورزمیں وہ بھی چترے کا نشانہ بن گئے ، اور مجموعی طورپر چاررنز پربغیر کوئی رنزبنائے چلتے بنے ۔ پاکستان کوتیسری وکٹ اُس وقت گنوانا پڑی جب 20.1اوورمیں حارث سہیل مجموعی طورپر 58رنز پر 27 رنز بنا کر سکندر رضا کی بال پر ویلیمز کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے ، اُنہوں نے زمبابوے کو دوچوکے بھی مارے تھے ۔

(جاری ہے)

چوتھے کھلاڑی عمر اکمل ولیمز کی بال پر 33رنز بنا کر 127کے مجموعی سکور پر آؤٹ ہو گئے اس کے بعد شاہد آفریدی بھی بغیر کوئی رنز بنائے پہلی ہی بال پر آؤٹ ہو گئے یاد رہے کہ آج شاہد آفریدی کی سالگرہ بھی تھی لیکن وہ قوم کو اپنے سالگرہ کے دن کا تحفہ اپنی کارکردگی سے نہ دے پائے اور ولیمز کی بال پر صفر رنز پر آؤٹ ہو گئے۔چھٹے کھلاڑی صہیب مقصود 21رنز بنا کر 38.2اوور میں 155کے مجموعی سکور پر آؤٹ ہو گئے کپتان مصباح الحق اور وکٹ پر موجود ہیں ۔

اس سے قبل ٹاس جیت کر پاکستان نے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور کپتان مصباح الحق نے بتایاکہ یونس خان کی جگہ راحت علی کو ٹیم میں شامل کیاگیاہے ،ورلڈ کپ کے ابتدائی میچوں میں شکست کے بعد آج کا میچ بہت اہم ہے ، میچ کاآغاز اچھا کرنے ، آخری پندرہ سے بیس اوورز میں بڑا سکو ر کرنے کی کوشش کریں گے ۔ایک سوال کے جواب میں مصباح الحق کا کہناتھاکہ آسٹریلیا کے ڈے اینڈ نائٹ میچ میں ہدف کا تعاقب آسان نہیں ۔ قومی ٹیم میں عمراکمل ، صہیب مقصود ، آفریدی ، وہاب ریاض ، محمد عرفان ، صہیب مقصود ، سہیل خان ،راحت علی ، ناصر جمشید ، حارث سہیل اور مصباح الحق شامل ہیں ۔ زمبابوے کے کپتان کاکہناتھاکہ پاکستان کے خلاف میچ کیلئے تیار ہیں ۔

متعلقہ عنوان :