بنوں،وولن ملز کے مزدوروں میں میڈیکل بلز تقسیم کردیئے گئے

ہفتہ 28 فروری 2015 23:22

بنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28فروری۔2015ء) بنوں وولن ملز کے مزدوروں میں میڈیکل بلز تقسیم کردیئے گئے مذکورہ بل کئی ماہ سے سردخانے میں پڑے ہوئے تھے بنوں وولن ملز مزدوریونین کی ایک خصوصی تقریب زیرصدارت یونین کے صدر سادات شاہ منعقد ہوا تقریب میں سوشل سیکورٹی آفیسر محمدمقبول خان وزیر،ملز منیجر سلیم اختر نے خصوصی طورپر شرکت کی تقریب سے صدر سادات شاہ ،جنرل سیکرٹری فلک نیازنے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہر سیاسی جماعت نے حکومت میں آکر مزدور سے صرف وعدے ہی کئے ہیں مگر اُنہیں کوئی ریلیف نہیں دی تاہم بنوں میں نئے سوشل سیکورٹی آفیسر کی تعیناتی سے مزدور کو اپنے حق ملنے کایقین پیدا ہوگیاہے اور اللہ نے مزدور کی فریاد سن لی ہے کیونکہ پہلی بار مزدور اپنا حق گھر کی دہلیز پر لے رہا ہے اس موقع پر سوشل سیکورٹی آفیسر محمدمقبول خان وزیر نے کہا کہ مزدور اپنی ذمہ داریاں ایمانداری سے سرانجام دیں تاہم حکومت کی طرف سے حاصل مراعات کی بروقت فراہمی میں کوئی کوتاہی نہیں برتی جائے گی اُنہوں نے کارخانہ دار کو متنبہ کیا کہ وہ سوشل سیکورٹی ٹیکس کی ادائیگی بروقت یقینی بنائیں بصورت دیگر ان کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی اور اس میں کسی کے ساتھ رعایت نہیں برتی جائے گی تقریب کے آخر میں سوشل سیکورٹی آفیسر محمدمقبول خان وزیر ،بنوں وولن ملز کے جنرل منیجر سلیم اختر ،یونین کے سدر سادات شاہ اورجنرل سیکرٹری فلک نیازنے مزدوروں میں میڈیکل بلز کی رقوم تقسیم کی ۔

متعلقہ عنوان :