سکرنڈ ،سرکاری پلاٹ پرقبضے کیلئے دوگروپوں نے اسلحے کے منہ کھول دیئے،

گولیوں کی تڑتڑاہٹ سے علاقہ مکینوں میں خوف وہراس ،دوپولیس اہلکارزخمی، 5 ملزمان گرفتار

ہفتہ 28 فروری 2015 21:21

سکرنڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28فروری۔2015ء) سکرنڈ میں سرکاری پلاٹ پرطاقت کے بل بوتے پرقبضے کے لئے دوگروپوں نے اسلحے کے منہ کھول دیئے گولیوں کی تڑتڑاہٹ سے علاقہ مکینوں میں خوف وہراس دوپولیس اہلکارزخمی 5 ملزمان گرفتار تفصیلات کے مطابق ہفتہ کی صبح سواچار بجے وابڈاکالونی سے تعطیل ایریکشن کالونی میں سرکاری پلاٹ پرقبضے کے لئے مگسی اورانٹر برادری کے گروہوں میں اچانگ فائرنگ کاسلسلہ شروع ہوگیا،صبح کے سناٹے میں گولیوں کی تڑتڑاہت سے علاقہ گونج اٹھا جسکے باعث لوگ انجانے خوف میں مبتلا ہوگئے مسلسل فائرنگ کاسلسلہ تین سے چار گھنٹے تک جاری رہا صورتحال پرقابوپانے کے دوران دوپولیس اہلارعلی خان جیلانی اورروشن سولنگی،زخمی ہوگئے جبکہ پولیس نے علاقہ کاگھیراؤ کرکے،طالب،ممتاز ،عثمان سردار اورایک نامعلوم شخص کو گرفتار کرلیا واضح رہے کہ سکرنڈ میں قبضہ مافیا نے ریلوے،ایریگشن ،سندھ سیڈ کارپوریشن ریٹ ریسرچ سمیت دیگر سرکاری املاک پرقبضے کے لئے پرتول رکھے ہیں اورکروڑوں روپے کی زمین ہتھیارکھی ہے تاہم مقامی انتظامیہ نے اس ضمن میں پراسرارخاموشی اختیار کررکھی ہے،جسکے باعث قبضے مافیا کے جھگڑے معمول بنتے جارہے ہیں عوامی حلقوں نے اس ضمن میں ارباب اختیار سے سخت نوٹس لینے کامطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :