کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی نے شہر میں خود صفائی مہم شروع کر دی،

بروکس چورنگی پر بلدیاتی انتظامیہ کے افسران کے ہمراہ خو د علامتی صفائی کی

ہفتہ 28 فروری 2015 21:12

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28فروری۔2015ء) کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی نے شہر میں خود صفائی مہم شروع کر دی ہے بروکس چورنگی پر بلدیاتی انتظامیہ کے افسران کے ہمراہ خو د علامتی صفائی کی۔ صفائی کے کام کا معائنہ کیا اور پو دا لگا کر شجر کاری مہم کا آغاز کیا۔اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کر تے ہوئے انھوں نے حکومت کی جانب سے کراچی میں شرو ع کی جا نے والی صفائی کی مہم کو موثر بنا نے کیلئے انتظامیہ کے افسران کو متحر ک کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

انھوں نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ حکومت کی جانب سے شہر کو صاف ستھرا بنانے کیلئے شروع کی جانے والی صفائی کی مہم کو مو ثربنانے میں اپنا کر دار ادا کریں۔ مہم میں کمیونٹی کے لو گوں کو شامل کریں۔

(جاری ہے)

متعلقہ ڈی ایم سیز کو فعال بنانے کیلئے ان سے رابطہ اور تعا ون بڑھائیں۔وہ ہفتہ کو کورنگی صنعتی علاقہ میں صفائی کی مہم کا افتتاح کر رہے تھے۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کورنگی آصف جاں صدیقی، بلدیہ عظمیٰ کراچی کے میونسپل کمشنر مسعود عالم، ایڈمنسٹریڑ عبد الراشداور کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کے عہدیدار ان اور دیگر کمیونٹی اور بزنس کمیونٹی کے لو گ بھی مو جو د تھے۔اس موقع پر کمشنر ، دیگر افسران اور صنعتکاروں نے مل کر صفائی کا علامتی آغاز کر کے مہم کا افتتاح کیا۔

کمشنر نے کہا کہ وہ شہر کو صاف ستھرا بنانے، اور سر سبز بنانے کیلئے ہر ضلع اور ہر علاقہ میں مہم شروع کی جا ئے گی۔ دیواروں پر چاکنگ کو مٹایا جا ئے گا اور شجر کاری کی جا ئے گی۔ اس موقع پر کمشنر نے بروکس چورنگی کے نزدیک پو دا لگا کر شجر کاری مہم بھی شروع کی۔ انھوں نے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی کہ ڈی ایم سیز کے ساتھ رابطہ اور تعاون بڑھائیں اور صفائی کی کوششوں کو بہتر بنا نے میں ان کی مدد کریں۔ انھوں نے ڈی ایم سیز کے افسران سے بھی کہا کہ و ہ اپنے فرائض ذمہ داری سے ادا کریں۔ عوام کو مایوس نہ کریں۔ شہر کو صا ف ستھرا رکھنا ان کی بنیا دی ذمہ داری ہے۔

متعلقہ عنوان :