خیبرپختونخوا پولیس کی تیزیاں ۔۔۔ مختلف مقامات پر ایکشن

ہفتہ 28 فروری 2015 21:09

نوشہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28فروری۔2015ء) نوشہرہ میں قانون نافذ کرنے والے اداروں اور پولیس کا مشترکہ آپریشن، 3دہشتگرد گرفتار کر لئے گئے ۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مخبروں کی اطلاع پر نوشہرہ سٹی میں واقع ایک مکان پر چھاپے کے دوران کالعدم تحریک طالبان کے 3اہم کمانڈرز کو گرفتار کر لیا ہے۔ جن کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

دوسری طرف پشاور پولیس نے کوہاٹ روڈ پر 2افغان مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ جن کے پاس جعلی پاکستانی شناختی کارڈ، پاسپورٹ برآمد ہوئے ہیں جبکہ باچا خان انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر دبئی جانے والی پرواز سے سیالکوٹ پولیس کو مطلوب 4افراد کے قتل میں مطلوب ملزم کو خاور شہزاد گرفتار کر لیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ خاور شہزاد کے سر کی قیمت سیالکوٹ پولیس نے 4لاکھ روپے مقرر کی تھی۔

متعلقہ عنوان :