سوات، سرکاری سکولوں میں بغیر این او سی کنیڈین حکومت کے تعاون سے جاری سائنس ٹریننگ کیخلاف محکمہ تعلیم کی محکمانہ کارروائی،

صوبائی حکومت کوپراجیکٹ بندکرنے کی سفارش

ہفتہ 28 فروری 2015 20:49

سوات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28فروری۔2015ء) سرکاری سکولوں میں بغیر این او سی کے کنیڈین حکومت کے تعاون سے جاری سائنس ٹریننگ کے خلاف محکمہ تعلیم سوات کی محکمانہ کارروائی، صوبائی حکومت کوپراجیکٹ بندکرنے کی سفارش کردی گئی، سوات میں محکمہ تعلیم کے ڈپٹی دائریکٹر ذوالفقار المک نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایاکہ کنیڈین حکومت کے ادراے سیڈا کے مالی سرپرستی میں بیور آف کاریوکلم ایبٹ آباد نے ملاکنڈ ڈویژن میں بغیر این اوسی کے مختلف سکولوں میں تربیت کا سلسلہ شرور کررکھاہے جن میں سوات کے مختلف علاقوں میں چودہ سرکاری سکول شامل ہے وہ غیر قانونی طورپر کام کررہے ہیں اور ان کے خلاف محکمانہ کاروائی شروع کی گئی ہے انہوں نے کہا کہ مطلوبہ تربیت دینے والے ٹرینرز بھی اس ٹریننگ کے اہل نہیں کیونکہ اس میں زیادہ تر نے سائنس پڑھاہی نہیں اور نہ ان کے لئے مناسب تربیت حاصل کی ہے اس کے ساتھ انہوں نے کہا کہ ہمارا نصاب انگریزی میں جب کہ تربیت اردو میں دی جارہی ہے جوکہ طلباء کے لئے کسی بھی طورپر فائدہ مند نہیں انہوں نے مزیدکہاکہ اس سے صرف پیسے کا ضیاع ہورہاہے انہوں نے تربیت منعقد کرنے والے ادرے کے اہلکاروں کے خلاف اعلی حکام کو رپورٹ پیش کی ہے اور ان کے خلاف کاروائی بہت جلد عمل میں لائی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :