حافظ آباد،نکاسی آب کے نالوں اور گٹروں کی بندش کے خلاف عوام سراپا احتجاج

ہفتہ 28 فروری 2015 19:42

حافظ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28فروری۔2015ء) حافظ آباد میں کسوکی روڈ پر بائپاس کے قریب علاقہ کے مکین نکاسی آب کے نالوں اور گٹروں کی بندش کے خلاف سراپا احتجاج بن گئے۔

(جاری ہے)

مکینوں نے ملک شفقت محمود کی قیادت میں ٹی ایم اے کے افسران اور عملہ کی غفلت کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ انکے علاقہ میں گندگی و غلاظت کے ساتھ ساتھ گندہ پانی کھڑا ہونے سے جہاں تعفن پھوٹ رہاہے وہاں علاقہ کے مکین مختلف بیماریوں میں بھی مبتلا ہورہے ہیں لیکن ٹی ایم اے یہاں صفائی ستھرائی کی جانب کوئی توجہ نہ دے رہی ہے۔

مکینوں نے مزید کہا کہ وہ ٹی ایم اے کے افسران کو کئی بار آگاہ کرچکے ہیں لیکن انکے کان پر جوں تک نہ رینگ رہی ہے۔ا نہوں نے ڈی سی او سے مطالبہ کیا کہ کسوکی روڈ بائپاس کا علاقہ جو دن بدن جوہڑ نما شکل اختیار کررہا ہے وہاں پر صفائی ستھرائی کا مناسب انتظام کرکے مکینوں کو ذہنی اذیت اور بیماریوں سے بچایا جائے۔

متعلقہ عنوان :