شہدادپور،تیز رفتار چنگ چی کی ٹکر سے 8 سالہ بچہ جاں بحق

ہفتہ 28 فروری 2015 19:23

شہدادپور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28فروری۔2015ء )تیز رفتار چنگ چی کی ٹکر سے 8 سالہ بچہ جاں بحق ۔ تفصیلات کے مطابق شہدادپور کے علاقے جٹیا گوٹھ میں ایک تیز رفتار چنگ چی نے 8 ۔

(جاری ہے)

سالہ بچے نعمان ولد خان محمد بھٹی کو زوردار ٹکر مار کر شدید زخمی کر دیا ۔ جسے نازک حالت میں فوری طور پر تعلقہ اسپتال پہنچایا گیا ۔ جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا ۔ چنگ چی ڈرائیور بچے کو زخمی کر کے فرار ہو گیا ۔ پولیس نے رپورٹ درج کر کے چنگ چی ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی ہے ۔