آل پرائیویٹ اسکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن تعلقہ شہدادپور کااجلاس ،سانحہ شکار پور کے شہداء کے لیے فاتحہ خوانی

ہفتہ 28 فروری 2015 19:22

شہدادپور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28فروری۔2015ء ) آل پرائیویٹ اسکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن تعلقہ شہدادپور کا ایک اجلاس میرپور خاص ریجن کے ریجنل صدر فیصل خان زئی کی زیر صدارت منعقد ہوا ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں پرائیویٹ اسکولز کی سیکورٹی کے لئے اسکول اوقات میں خصوصی انتظامات کیلئے تعلقہ انتظامیہ سے درخواست کی گئی ۔ اجلاس میں عابد محمد خان کی والدہ محترمہ ، سانحہ پشاور کے شہداء اور سانحہ شکارپور کے شہداء کی روح کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی اور خصوصی دعا کی گئی ۔