ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن وسطی راشدہ صدیقی نے خاتون کے قتل میں ملوث ملزم محبوب علی کو جرم ثابت ہونے پر عمر قید کی سزا سنادی

ہفتہ 28 فروری 2015 19:12

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28فروری۔2015ء) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن وسطی راشدہ صدیقی نے خاتون کے قتل میں ملوث ملزم محبوب علی کو جرم ثابت ہونے پر عمر قید کی سزا سنادی جبکہ ملزم کی اہلیہ قرةالعین کو عدم ثبوت کی بناء پر بری کردیا ہے ۔ ہفتہ کو مجرم کو سینٹرل جیل سے عدالت میں پیشی کیلئے لایا گیا اور فاضل عدالت کے فیصلے کے بعد واپس جیل بھیج دیا گیا۔

(جاری ہے)

استغاثہ کے مطابق مجرم نے 24نومبر2009کو ناظم آباد کے علاقے میں اپنی پڑوسی مسماة عالیہ کو گلہ گھونٹ کے قتل کردیا تھا اور اس کے گھر میں موجود طلائی زیورات چوری کرلئے تھے بعدازاں ناظم آباد پولیس مقتولہ کے شوہر نوید کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے مجرم اور اس کی اہلیہ کو گرفتار کیا دوران سماعت ملزم کی اہلیہ نے عدالت میں وعدہ معاف گواہ بننے کی حامی بھری اور عدالت کو بتایا کہ اس کے شوہر محبوب علی نے طلائی زیورات کی چوری کیلئے عالیہ کو قتل کیا اور زیورات چوری کئے جبکہ چوری کے بعد اس کے شوہر نے اسے بھی دھمکی دی کہ اگر کسی کو اس بارے میں بتایا تو وہ مجھے بھی مار دے گا عدالت نے ملزم کی اہلیہ کی گواہی اور استغاثہ کی جانب سے ٹھوس شواہد پیش کئے جانے کے بعد مجرم کو سزا سنادی۔

متعلقہ عنوان :