عامر خان کو ایک گھنٹے کے لیے دو کروڑ کی پیشکش

ہفتہ 28 فروری 2015 19:09

عامر خان کو ایک گھنٹے کے لیے دو کروڑ کی پیشکش

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔28فروری۔2015ء)بالی وڈ سپر سٹار عامر خان ٹی وی شو ’ستیہ مے و جیتے‘ کی میزبانی کے بعد سے صرف سماجی پیغامات کے اشتہارات میں کام کر رہے ہیں۔ اور ان میں سماجی اصلاح کا پہلو ہوتا ہے۔ انگریزی اخبار مڈ ڈے کے مطابق حال ہی میں عامر خان کو ہاؤس ہولڈ یعنی گھر میں استعمال ہونے والے سامان کے اشتہار کی پیش کش ہوئی ہے۔

برانڈ والے چاہتے ہیں کہ اس اشتہار میں عامر خان کے ساتھ ان کی اہلیہ کرن راؤ بھی ہوں۔

(جاری ہے)

ان کی جوڑی کو اس اشتہار کے لیے ایک گھنٹے کا وقت نکالنے کے لیے دو کروڑ کی پیش کش کی گئی ہے۔ اخبار کے مطابق عامر خان اشتہار کی دنیا میں سب سے مہنگے اداکار ہیں اور بہت سوچ سمجھ کر اشتہارات میں کام کرتے ہیں۔ عام طور پر اشتہار بنانے میں دو تین دن لگتے ہیں لیکن عامر خان کو محض ایک گھنٹے کے لیے دو کروڑ روپے دیئے جائیں گے۔ اگر عامر خان یہ اشتہار کرن راؤ کے ساتھ کرتے ہیں تو ان کا نام ’شاہ رخ خان -گوری‘، ’ابھیشیک - ایشوریا رائے بچن‘ اور ’سیف علی خان اور کرینہ کپور خان‘ جیسی بالی وڈ جوڑيوں کی فہرست میں شامل ہو جائے گا، جو ایک ساتھ اشتہاری فلموں میں کام کرتے ہیں۔