مہیش بھٹ اپنی بیٹی پوجا کے ساتھ کراچی آئیں گے،

20روزہ ناپا انٹرنیشنل تھیٹر فیسٹیول میں ڈرامہ ڈیڈی میں پرفارم کرینگے

ہفتہ 28 فروری 2015 18:36

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28فروری۔2015ء) بالی ووڈ کے مشہور فلمساز مہیش بھٹ اپنی بیٹی اداکارہ و ہدایتکارہ پوجا بھٹ کے ساتھ 12 مارچ سے شروع ہونے والے ناپا انٹرنیشنل تھیٹر فیسٹیول میں شرکت کے لیے اپنے اسٹیج پلیڈیڈی کے ساتھ کراچی پہنچ رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق وہ 1989 میں اسی نام سے ایک فلم بھی ڈائریکٹ کرچکے ہیں جس میں اداکاری سے پوجا بھٹ نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز کیا تھا لیکن اب ڈیڈی کراچی میں اسٹیج ہونے والا ہے۔

پوجا بھٹ نے اپنے ایک ٹوئیٹ میں بتایا کہ اس ڈرامے کے مرکزی کردار میں دہلی سے تعلق رکھنے والے اداکار عمران زاہد کاسٹ ہیں جب کہ عمران زاہد اسٹیج ڈرامہ میں فلم ڈیڈی میں انوپم کھیر والا کردار پیش کریں گے۔ ناپا ری پیٹری تھیٹر کے آرٹسٹک ڈائریکٹرزین احمدکے مطابق مختلف ملکوں کے جانے پہچانے تھیٹر آرٹسٹس فیسٹیول میں اپنا فن پیش کریں گے۔

متعلقہ عنوان :