کراچی، عوام کو سہولیات کی فراہمی حق پرست نمائندوں کی اولین ترجیح ہے،محمد حسین

ہفتہ 28 فروری 2015 18:33

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28فروری۔2015ء) حق پرست رکن سندھ اسمبلی محمد حسین نے کہاہے کہ عوام کو سہولیات کی فراہمی حق پرست نمائندوں کی اولین ترجیح ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ غربی سجاد احمد میمن اور میمن میونسپل کمشنر اشفاق احمد ملاح کے ہمراہ اورنگی زون میں منعقدہ بلدیاتی افسران کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیااجلاس میں بلدیاتی افسران اور محکمہ فراہمی ونکاسی آب کے افسران بھی موجود تھے حق پرست رکن اسمبلی نے اپنے حلقہ انتخاب PS-95میں موجود مسائل کے حل کیلئے انتظامیہ بلدیہ غربی کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات کے بارے میں معلومات حاصل کیں ایڈمنسٹریٹر نے حق پرست رکن اسمبلی کوPS-95میں جاری کاموں کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ پانچ اسکیموں پر ترجیح بنیادوں پر کام شروع کرادیئے گئے ہیں جبکہ موصولہ تجاویزپر کی روشنی میں صفائی ستھرائی ،ندی نالوں کی صفائی، اسٹریٹ لائٹس کی مرمت وتبدیلی کے ساتھ ساتھ پارکوں کی مرمت اورتزئین وآرائش کیلئے دستیاب وسائل کو بروئے کار لایاجارہا ہے حق پرست رکن اسمبلی نے محکمہ فراہمی ونکاسی آب کی جانب سےPS-95میں لیکج اوروالو کی مرمت کیلئے اقدامات نہ کرنے پر سخت تشویش کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ وہ اس سلسلے میں ایم ڈی واٹر بورڈسے رابطہ کریں گے اور PS-95میں ادارے کی ناقص کارکردگی سے آگاہ کریں گے۔

متعلقہ عنوان :