پاکستان میں شیعہ سنی متحد ہیں مخصوص سوچ رکھنے والے تکفیری گروہ کی حوصلہ شکنی کی جائے،وطن عزیزکے شیعہ سنی مسلمانوں نے مل کر مملکت خدادا پاکستان کے حصول میں کلیدی کردار ادا کیا،دہشت گردوں کے سرپرست امریکہ اسرائیل اور بھارت ہیں،مستحکم پاکستان انہیں منظور نہیں، بعض عناصر کو صرف پاکستان کو ہی غیر مستحکم کرنے کا ایجنڈا دیا گیا ہے ؟دہشت گردی کی ناسور جہاد افغان کا تحفہ ہے،جنرل ضیاء نے ان درندوں کو پال کر پاکستان کی سالمیت کو خطرے سے دوچار کر دیا

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی صحافیوں کے وفدسے گفتگو

ہفتہ 28 فروری 2015 17:50

اسلام آبا د( اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔28 فروری 2015 ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ پاکستان میں شیعہ سنی متحد ہیں مخصوص سوچ رکھنے والے تکفیری گروہ کی حوصلہ شکنی کی جائے،وطن عزیزکے شیعہ سنی مسلمانوں نے مل کر مملکت خدادا پاکستان کے حصول میں کلیدی کردار ادا کیا،دہشت گردوں کے سرپرست امریکہ اسرائیل اور بھارت ہیں،جنہیں مستحکم پاکستان منظور نہیں،وہ مذہبی گروہ جن کے مراکزانڈیا میں ہیں اوروہاں تمام مکاتب فکر موجود ہیں وہ انڈیا میں کسی مکتب فکر کی کیوں تکفیر نہیں کرتے کیا ان کو صرف پاکستان کو ہی غیر مستحکم کرنے کا ایجنڈا دیا گیا ہے ؟دہشت گردی کی ناسور جہاد افغان کا تحفہ ہے،جنرل ضیاء نے ان درندوں کو پال کر پاکستان کی سالمیت کو خطرے سے دوچار کر دیا۔

(جاری ہے)

وہ ہفتہ کو صحافیوں کے ایک وفدسے گفتگو کر رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی شیعہ سنی عوام نے ملکی سلامتی کے لئے یکجہتی اور وحدت کا اظہار کر کے یہ پیغام دیا ہے کہ دہشت گرد ٹولہ کی جانب سے فرقہ واریت اور انتہا پسندی کے سازشوں کو کامیاب نہیں ہونے دینگے،پاکستان کے ذرائع ابلاغ اور اس شعبے سے منسلک باشعور افراد نفرت پھیلانے والوں کی پرچار سے اجتناب کریں،ملک میں اتحاد وحدت اور بھائی چارے کی فضا قائم کرنے میں صحافتی اداروں کو کلیدی کردار ادا کرنا چاہئے،صحافت ریاست کا چوتھا ستوں ہے ،اگر اس اہم ادارے نے غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کیا تو ملک نہ ختم ہونے والے بحرانوں کا شکار ہو گا،وہ گروہ جن کا کسی بھی مکتب فکر سے تعلق رکھتے ہوں اور مسلمانوں کی تکفیر اور نفرت پھیلانے کا باعث ہو اُن کو میڈیا میں کسی طور پر جگہ دینا اور روشناس کرنا صحافتی اقدار کی خلاف ورزی ہے علامہ راجہ ناصر نے کہا کہ میڈیا عوام کو ہیجانی کیفیت میں مبتلا کرنے کے بجائے اتحاد ووحدت اور حب الوطنی کا درس دیں،پاکستان ہے تو ہم سب ہیں ،پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ کے صدر افضل بٹ نے علامہ راجہ ناصر کے موقف کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ ملکی استحکام ،امن اور ترقی کا واحد حل تمام مسالک اور مکاتب کت درمیان وحدت اور یکجہتی ہے شدت پسندی کے خاتمے کے لئے ہر پاکستانی کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔