Live Updates

مسلم لیگ (ن) اور عمران خان کی پالیسیاں ہمیشہ دوغلی اور منافقانہ رہی ہیں

ہفتہ 28 فروری 2015 17:45

لاہور (اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔28 فروری 2015) پاکستان پیپلزپارٹی انسانی حقوق ونگ لاہور کے صدر نصیراحمد،عمر حیات تبسم، ڈاکٹر نوین بخاری ، شبانہ اظہر چوہدری ، مسرت صدیقی ، یاسر اسلم اور اختر شاہ نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ ن لیگ اور تحریک انصاف اپنے آمرانہ رویوں کی وجہ سے پارٹی میں ہونے والی بغاوتوں کو 22ویں آئینی ترمیم کے ذریعے روکنا چاہتی ہیں جو کہ ناممکن ہے مسلم لیگ ن اور عمران خان کی پالیسیاں ہمیشہ دوغلی اور منافقانہ رہی ہیں مسلم لیگ ن پنجاب میں سابق دور حکومت میں ق لیگ کے ارکان اسمبلی کو یونیفکیشن گروپ کے ذریعے لوٹے بنوا کر اپنا دور حکومت مکمل کیا ، مسلم لیگ ن ارکان اسمبلی کو لوٹے بنوا کر خود استعمال کرے تو وہ جائز ہے اور اگر ارکان اسمبلی مسلم لیگ ن کی آمرانہ پالیسیوں سے بغاوت کرے تو اسے ہارس ٹریڈنگ کا نام دے دیا جاتا ہے ،مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف اپنے درمیان کالی بھیڑوں کے خلاف کاروائی کرنے کی بجائے تمام ارکان اسمبلی پر کیچڑ اچھال رہے ہیں جو کہ قابل مذمت فعل ہے ، تحریک انصاف مسلم لیگ ن سمیت اس نظام کو تسلیم کرنے کیلئے تیار نہیں لیکن ذاتی مفادات کی خاطرایک دوسرے سے گلے مل رہے ہیں ،مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف میں بغاوت اورلوٹاکریسی مکافات عمل ہے ماضی میں دوسرے جماعتوں کے ارکان کو توڑ کر حکومت کرنے والے اپنے ارکان کی بغاوت پر سیخ پا اور پریشان ہیں انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں جب سینٹ کے الیکشن ہو رہے ہیں اور ارکان اسمبلی اپنے ووٹ ضمیر کے مطابق استعمال کرنا چاہتے ہیں انہیں روکنا بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے،انہوں نے مزیدکہ مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف ہارس ٹریڈنگ روکنے میں اتنے مخلص ہیں تو جب اٹھارویں اور دیگر ترامیم پر کام ہو رہا تھا تو یہ ترمیم بھی ساتھ لے کر آتے ، مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف سیاسی نظام ارکان اسمبلی کو براکہنے کی بجائے اپنے آمرانہ رویوں پر غور کریں اور اپنی صفوں میں چھپی ہوئی کالی بھیڑوں کے خلاف کاروائی کریں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :