جوڈیشل کمیشن نہ بنا توپورا ملک بند کر کے حکمرانوں کا گھروں سے نکلنا مشکل کر دیں گے، شہباز کسانہ

ہفتہ 28 فروری 2015 17:42

فیصل آباد (اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔28 فروری 2015 )تحریک انصاف کے راہنماچوہدری شہباز کسانہ ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ حکمرانوں کا بچاؤ اسی میں ہے کہ جلد ازا جلد عدالتی کمیشن کے قیام کا اعلان کر دیں ، عدالتی کمیشن نہ بنا تو اپنے قائد عمران خان کے حکم پر پوارپاکستان بند کر کے حکمرانوں اور ان کے حواریوں کا گھروں سے نکلنا مشکل کر دیں گے، اب قوم جاگ اٹھی ہے اور کسی کو عوامی حق پر ڈاکہ نہیں ڈالنے دیں گے ،نواز شریف نے سیاست کو تجارت بنا دیا ہے۔

وہ ہفتہ کو این اے 81کے مرکزی دفتر میں کارکنوں سے خطاب کر رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ عوام نے ن لیگ کی پالیسیوں کو یکسر مسترد کر دیا ہے۔ گیارہ مئی کے انتخابات انجینئرڈتھے اورعوامی مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈال کر پی ٹی آئی کا راستہ روکا گیا مگر اب ناانصافی نہیں ہونے دیں گے۔

(جاری ہے)

دھاندلی کی پیداوار حکمرانوں کی الٹی گنتی شروع ہو چکی ہے اور انہیں اپنی کرپشن کا حساب دینا ہو گا۔

ایک سال میں ہی ن لیگ کی حکومت نے عوام کو زندہ در گور کر دیاہے ۔ انہوں نے کہاہے کہ نواز شریف 2013ء کے انتخابات میں ہونے والی دھاندلی میں براہ راست ملوث ہیں۔ تحریک انصاف کا مطالبہ آئینی و قانونی و جمہوری ہے ۔ تحریک انصاف کے ٹائیگر ڈرنے والے نہیں ۔انہوں نے کہا کہ اب آنے والے سونامی کوئی نہیں روک سکے گا،نواز شریف کے اقتدار کا سورج غروب ہو کر رہے گا۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد اور لاہور میں بیٹھ کر دعوے کرنے والے حکمران اس حقیقت کو تسلیم کریں کہ ملک کے حالات بہت ہی پریشان کن ہیں۔ عوام کو جان و مال کا تحفظ دینا ہوگا وگرنہ عوام بپھر کر سڑکوں پر نکلیں گے جنہیں کنٹرول کرنا کسی کے بس میں نہیں ہوگا۔