آٹھ سالہ منصوبہ بے نقاب ، قوم امیدرکھے ، کرکٹ ٹیم ضرورجیتے گی: نجم سیٹھی

ہفتہ 28 فروری 2015 17:39

آٹھ سالہ منصوبہ بے نقاب ، قوم امیدرکھے ، کرکٹ ٹیم ضرورجیتے گی: نجم سیٹھی

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28فروری 2015ء) پاکستان اور زمبابوے کے میچ سے ایک دن قبل پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی) کے سابق چیئرمین نجم سیٹھی کا بیان سامنے آگیاہے ۔ میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے نجم سیٹھی کاکہناتھاکہ قوم امید رکھے ، قومی کرکٹ ٹیم ضرورجیتے گی ۔اُن کاکہناتھاکہ 1992ءمیں بھی ٹیم اِسی طرح ہاری تھی لیکن پھر دنیا کو حیرت میں ڈال دیاتھا۔

(جاری ہے)

نجم سیٹھی کاکہناتھاکہ قومی ٹیم کی کارکردگی میں بہت جلد بہتری آئے گی ۔ ایگزیکٹوکمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے اپنی کرسی مضبوط کرنے کے منصوبہ کا عندیہ دیتے ہوئے کہاہے کہ ٹیم کو صحیح کرنے میں آٹھ سال لگیں گے ۔ نجم سیٹھی کے بیان کے بعد ناقدین کاخیال ہے کہ یہ بالواسطہ طورپر پیغام دیاگیاہے کہ یہ حالیہ ورلڈکپ کے علاوہ آئندہ ورلڈکپ میں بھی قومی ٹیم کی کارکردگی کی امید نہ رکھیں ۔ یادرہے کہ ہفتہ کو پاکستان کا زمبابوے سے مقابلہ ہے جبکہ اس سے قبل گرین شرٹس دونوں میچ ہار چکے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :