سرگودھا ،تیزرفتار کوسٹر اورچنگ چی رکشہ میں تصادم ، خاتون جاں بحق، 3افرادزخمی

ہفتہ 28 فروری 2015 17:38

سرگودھا ( اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔28 فروری 2015 ) تیزرفتار کوسٹر اورچنگ چی رکشہ میں تصادم کے باعث ایک خاتون جاں بحق جبکہ3افراد شدید زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق ہفتہ کو سرگودھا فیصل آباد روڈ پر بائی پاس رن وے کے قریب تیزرفتار کوسٹراور چنگ چی رکشہ میں حادثہ کے باعث لالیاں کی رہائشی ثمینہ اختر جاں بحق ہوگئی جبکہ مقصوداں بی بی سمیت تین افراد حادثہ میں زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کیلئے ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال میں داخل کروادیا گیا ۔