مسلمانوں کے قتل عام کے باجود دہشت گرد بھی ان کو ہی قرار دیا جارہاہے، اللہ سے قلبی تعلق ہی مسلمانوں کو بچا سکتا ہے، اگرہم اللہ کی نافرمانی کا راستہ چھوڑ کر توبہ کرلیں تو ہماری مشکلات حل ہو سکتی ہیں

جماعت اسلامی کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر فرید احمد پراچہ کا فیصل آباد ورکرز کنونشن سے خطاب

ہفتہ 28 فروری 2015 17:38

فیصل آباد (اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔28 فروری 2015 ) جماعت اسلامی کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر فرید احمد پراچہ نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں صرف مسلمانوں پر ہی زندگیوں کو تنگ کیا جارہا ہے، کشمیر ، فلسطین،عراق،شام میں مسلمانوں کا قتل عام کیا جارہاہے جبکہ دہشت گرد بھی مسلمانوں کو ہی قرار دیا جارہاہے، امن اور عافیت صرف اللہ کی پناہ میں ہی حاصل ہوسکتی ہے،اللہ سے قلبی تعلق ہی مسلمانوں کو بچا سکتا ہے، اگرہم بحیثیت قوم اللہ کی نافرمانی کا راستہ چھوڑ کر سچے دل سے توبہ کرلیں تو ہماری مشکلات اور پریشانیوں کو دور ہو سکتی ہیں مگر حکمران اپنے اس باغیانہ رویے کو چھوڑنے کیلئے تیار نہیں ۔

وہ گزشتہ شب المرکز الاسلامی چنیوٹ میں ورکرز تربیتی کنونشن سے خطاب کررہے تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ضلعی امیرسردار ظفرحسین خان،نائب امرا رانا وسیم ایڈووکیٹ،رائے اکرم کھرل،زمان خاں نیازی،میاں عبدالکریم اوردیگربھی موجودتھے۔انہوں نے کہاکہ قرآن حقیقت میں کتاب انقلاب اورسرچشمہ ہدایت ہے،حب رسول ہی ہماری اساس ہے اورہمارے تمام مسائل کاحل اسوہ حسنہ پرعمل پیراہونے سے ہی ممکن ہے انہوں نے کہاکہ دنیاکے چالیس سے زائدممالک کی فوج نے افغانستان پرچڑھائی کررکھی ہے جبکہ باون سے زائدمسلم ممالک کے حکمران خاموش تماشائی کاکرداراداکررہے ہیں اورامت مسلمہ کوتباہی کی طرف دھکیلنے کی سازشوں کاحصہ داربن رہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ہمیں خودکواسلامی تعلیمات کے سانچے میں ڈھالناہوگااوروالدین کوبھی اپنے بچوں کے لئے وقت نکال کرانہیں قرآن وسنت سے جوڑناہوگا۔ مغرب کے استحصالی نظام کوخیربادکہتے ہوئے اسلامی سنہری معاشی اصولوں کواختیار کیاجائے اسی میں ہماری دنیاوآخرت میں کامیابی پوشیدہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ نبی اکرم نے اپنے اسوہ حسنہ کی صورت میں اسلام کا جو عملی نمونہ پیش کیا ہے وہ تمام عالم انسانیت کے لئے عدل و مساوات، مفاہمت اور رواداری کی ایک قابل تقلید مثال ہے۔

صرف مثیاق مدینہ کوبنیادی منشوربناکرہی عادلانہ معاشرہ قائم کیاجاسکتاہے۔انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ کو اخوت و بھائی چارہ اور یگانگت و اتحاد کی جتنی آج ضرورت ہے پہلے کبھی نہ تھی، امت مسلمہ کے حالات سنگین سے سنگین ہو رہے ہیں ۔ملکی سلامتی و قار داؤ پر لگا یا جا رہا ہے ۔حکمران اقتدار اور باریوں کے چکر میں پھنس کر رہ گئے ہیں ۔پاکستان اور ملت اسلامیہ کے خلاف یہودی لابی کے منصوبے کسی سے ڈھکے چھپے نہیں ہیں ۔ امریکہ اور اس کے اتحادی پاکستان اور ملت اسلامیہ کو تباہ کرنے کے لئے دن رات سازشوں میں مصروف ہیں جبکہ عالم اسلام کے حکمران عدم اتفاق کا شکاربنے ہوئے ہیں۔اسوہ رسول کو مشعل راہ بناکر ہی امت مسلمہ اپنا کھویاہوا مقام حاصل کرسکتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :