محمد طاہر جان اچکزئی نے ڈی ایس پی مچھ کا چارج سنبھالتے ہی ہی منشیات فروشوں کیخلاف کاروائی شروع کردیا

ہفتہ 28 فروری 2015 17:21

< p>مچھ(اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔28 فروری 2015 (محمد طاہر جان اچکزئی نے ڈی ایس پی مچھ کا چارج سنھبالتے ہی منشیات فروشوں کیخلاف کاروائی شروع کردیا ایک منشیات فروش گرفتار چرس اور افیون برآمد گزشتہ روز ڈی ایس پی مچھ کا چارج سنھبالتے ہی محمد طاہرجان اچکزئی نے ایس ایچ او مچھ منظور احمد ابڑو اے ایس آئی محمد اشرف راہیجہ ودیگر عملے کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے نیو اڈہ مچھ کے قریب پرچون دکان پر چھاپہ مار کر مبینہ منشیات فروش محمد اسحاق کو گرفتار کرکے 70گرام خام چرس اور20گرام افیون برآمد کرلیا دریں اثناء مچھ میں چیکنگ کا عمل بھی سخت کردیا گیا اور منشیات فروشوں اور ہیروانیوں کیخلاف بڑے پیمانے پر کاروائی شروع کردیا گیا ہیں ڈی ایس پی مچھ محمد طاہر جان اچکزئی نے میڈیا سے گفت گو کرتے ہوئے بتایا منشیات فروشوں اور قیام امن میں خلل ڈالنے کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائیگا اور ان کے خلاف بلا تفریق کاروائی کی جائیگی

متعلقہ عنوان :