مچھ، نقل مستقبل کے معماروں کیلئے زہر قاتل ہے،روک تھام کو ہر صورت یقینی بنائی جائیگی ، غلام محمد صابر

ہفتہ 28 فروری 2015 17:21

مچھ)اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔28 فروری 2015 (سیکرٹری کالجز اینڈ ہائیر ٹیکنیکل ایجوکیشن بلوچستان غلام محمد صابر نے کہا ہے کہ نقل کی روک تھام کو ہر صورت یقینی بنائی جائیگی نقل مستقبل کے معماروں کیلئے زہر قاتل ہیں مچھ امتحانی سنٹر میں نقل کی روک تھام پر سنٹر عملہ اور انتظامیہ کی کوششوں کا نتیجہ ہیں جس کو سراہتے ہیں ان خیالات کا اظہار انھوں نے مچھ امتحانی سنٹر کے اچانک دورے کے موقع پر کیا جبکہ اسموقع پر امتحانی سنٹر مچھ کے سپرینڈنٹ غلام سرور ڈپٹی سپرینڈنٹ عبدالرحمن ایڈیشنل سپرینڈنٹ عبدالفتح نے سیکرٹری کالجز غلام محمد صابر کو امتحان بارے صورت حال سے آگاہ کیا سیکرٹری کالجز نے امتحانی اسٹاف کے مسائل بھی سنیں اور انھوں نے اسموقع پر کہا کہ نقل میٹھا زہر ہے اور مستقبل کی معماروں کیلئے زہر قاتل ہیں جیسے کسی صورت قبول نہیں کیا جائیگا انھوں نے دفعہ 144پر عملدرآمد اور امتحانی سنٹر میں نقل کی روک تھام پر امتحانی سنٹر اسٹاف اور انتظامیہ کی کردار کو سراہا ۔