ورلڈ بینک کی جائزہ ٹیم کا پنجاب یونیورسٹی کا دورہ

ہفتہ 28 فروری 2015 17:17

لاہور ( اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔28 فروری 2015) ورلڈ بینک کی تھرڈ پارٹی جائزہ ٹیم نے ڈاکٹر نذیر محمود کی سربراہی میں پنجاب یونیورسٹی آفس آف ریسرچ انوویشن اینڈ کمرشلائزیشن کا دورہ کیا۔ اپنے دورہ کے دوران ڈاکٹر نذیر محمود نے آفس آف ریسرچ انوویشن اینڈ کمرشلائیزیشن کے عہدیداران سے ملاقات کی اورآفس کی ریسرچ پر مبنی سرگرمیوں اور پنجاب یونیورسٹی فیکلٹی کی تیار کردہ مصنوعات اور منصوبہ جات پر سیر حاصل گفتگو کی۔

(جاری ہے)

ٹیم ممبران نے وائس چانسلر ڈاکٹر مجاہد کامران سے بھی ملاقات کی اور پنجاب یونیورسٹی میں آفس آف ریسرچ انوویشن اینڈ کمرشلائزیشن کی کے مزید فروغ پرتبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے ڈین فیکلٹی آف اکنامکس اینڈ مینجمنٹ سائنسز ڈاکٹر احسان ملک اور ڈین فیکلٹی آف آرٹس اینڈ ہیومینٹیز ڈاکٹر مسرت عابد سے ملاقات کے بعد تحقیقی سرگرمیوں کے لئے آفس آف ریسرچ انوویشن اینڈ کمرشلائیزیشن کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لئے مختلف شعبہ جات کے فیکلٹی ممبران اور پی ایچ ڈی سکالرز کے انٹریوز کئے۔ورلڈبینک ٹیم نے تعلیمی و صنعتی اداروں کے مابین تحقیقی کلچر کو پروان چڑھانے اور اعتماد سازی کی فضا ء کو مضبوط کرنے لئے آفس آف ریسرچ انوویشن اینڈ کمرشلائزیشن کے کردار کو خوب سراہا۔

متعلقہ عنوان :