ورلڈ کپ 2015ء :بھارت نے متحدہ عرب امارات کو 9وکٹوں سے ہرا دیا

ہفتہ 28 فروری 2015 16:05

ورلڈ کپ 2015ء :بھارت نے متحدہ عرب امارات کو 9وکٹوں سے ہرا دیا
پرتھ(ار دو پوائنٹ تازہ ترین اخبار28۔فروری 2015ء ) ورلڈ کپ 2015ء کے 21ویں میچ میں بھارت نے متحدہ عرب امارات کو 9وکٹوں سے مات دے دی ہے ۔ ویسٹرن آسٹریلیا کرکٹ ایسو سی ایشن گراؤنڈ ،پرتھ میں کھیلے جارہے میچ میں متحدہ عرب امارت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تاہم پوری امارتی ٹیم تجر بہ کار بھارتی باؤلرز کا مقا بلہ نہ کر سکیں اور محض 102رنز پر پوویلین لوٹ گئی ۔

(جاری ہے)

متحدہ عرب امارت کی جانب شائیمان انور 35اور خرم خان 14رنز بنا کر ڈبل فگرز میں داخل ہونے والے بلے باز رہے ۔ بھارت کی جانب سے ایشون نے 4، یادو اور جدیجہ نے 2،2 جبکہ موہت شرما اور بھو نیشور کمار نے 1،1کھلاڑی کو آؤ ٹ کیا ۔ بھارت نے 103رنزکا ہدف 18.5اوورز میں 1وکٹ کے نقصا ن پر پورا کر لیا ۔ اوپنر روہت شرما 57اور ویرات کوہلی 33رنزبنا کر ناٹ آؤٹ رہے ۔ بھارت کے واحد آؤٹ ہونے والے بلے باز شیکھر دھون تھے جو 14رنز بناکر محمد نوید کا نشا نہ بنے۔ روی چندرن ایشون کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔