مرکزی بینک نے بینکنگ سسٹم میں 715 ارب روپے شامل کر دیئے

ہفتہ 28 فروری 2015 15:57

کراچی(اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔28 فروری 2015) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اوپن مارکیٹ آپریشن کے تحت بینکنگ سسٹم میں 715 ارب روپے شامل کر دئیے۔ تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اوپن مارکیٹ آپریشن کے تحت بینکنگ سسٹم میں 7 روز کے لئے 8 فیصد سالانہ ریٹ آف ریٹرن کے حساب سے 715 ارب روپے شامل کر دیئے ہیں۔

(جاری ہے)

اوپن مارکیٹ آپریشن میں پیش کردہ بولی کی رینج 8.15 فیصد سے 7.90 فیصد سالانہ کے حساب سے 726 ارب 50 کرور روپے مقرر کی گئی تھی۔ نیلامی میں 37 بولی دہندگان نے شرکت کی جن میں 34 بولی دہندگان کی پیشکشوں منظور کر لیا گیا۔